Submit your work, meet writers and drop the ads. Become a member
Dec 2021
ا
چپ ہوں ، چپ اورپھر ایک لمحہ ذرا سا
باتوں کی باتوں میں ایک خیال ذرا سا

رات ابھی، ایک چاند چھپا سا
بادل ہوا میں ایک راز ذرا سا

لفظ بھی ہوں، ستار بھی ایک انپڑھا سا
ناچ گاتے دریاوں میں ایک گیت ذرا سا

ہچکچاتا سمندر بھی ہوں، مدھم آسماں
بل کھاتی ہواوں میں ایک جھونکا ذرا سا

بند سورج، سیاہ، پھر کھل اٹھتا تماشا
شور بھی، شور سے اگے ایک ہجوم ذرا سا

تم سے کیسے میں کہوں سانس لہر بننے کی بات
گمان بھی ہوں تو ایک گمان ذرا سا
20/12/2021
Ayesha
Written by
Ayesha  20/F/Silver Sea
(20/F/Silver Sea)   
Please log in to view and add comments on poems